صحت کی ریزیرو فوج بنانا ہوگی ‘بل گیٹس

جمعہ 20 مارچ 2015 16:13

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ صحت کی ریزیرو فوج بنانا ہوگی۔ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کسی بھی ممکنہ صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

(جاری ہے)

نھوں نے دنیا کو خبردار کیا کہ اس مرتبہ تو ایبولا کی وابا پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم شاید اگلی مرتبہ ہم اتنے خوش قسمت نہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ آنے والے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی ہے اور حکومتوں کو جنگی بنیادوں پر اس کی تیاری کرنی ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ جنگ کی تیاری کے لیے جیسے نیٹو جنگی مشقوں کا اہتمام کرتی ہے ہمیں اب ویسے ہی جراثیمی مشقوں کا بھی اہتمام کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :