ممتاز بھٹو کا نام بحیثیت گورنر لانا ایک المیہ ہے،عثمان معظم
جمعہ 20 مارچ 2015 17:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء) پاسبان پاکستان کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن حلقہ NA-246سے نامزد امیدوار اور مرکزی جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ گورنر وفاق کی علامت ہوتا ہے ممتاز بھٹو کا نام بحیثیت گورنر لانا ایک المیہ ہے ، وہ شخص جو کہ سندھ میں لسانیت اور لسانی فساد کا موجد ہے اس کو دوبارہ سندھ پر مسلط کرنا سندھ باالخصوص کراچی کو تعصب کی آگ میں جھونکنا ہے جو کہ کسی طرح بھی سندھ اور ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔
پاسبان سیکریٹریٹ کراچی سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں 70کی دہائی میں ممتاز بھٹو نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سندھی مہاجر اور اردو سندھی فسادات کی بنیاد رکھی تھی جس کی آگ آج تک نہیں بجھ سکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف یہ بلکہ ممتاز بھٹو پوری زندگی عصبیت کا پرچار کرتے رہے ہیں ۔(جاری ہے)
سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعدضیاء مارشل کے دوران احتساب سے بچنے کیلئے انہوں نے مکمل طور قوم پرست رہنما کا روپ دھار لیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سندھ کو کسی سیاسی وڈیرے کی نہیں بلکہ ایک مخلص ،محب وطن پاکستانی اور دیانتدار گورنر کی ضرورت ہے جو سندھ اور خصوصاََ کراچی کے عوام کے زخموں پر مرہم رکھ سکے اورجو غریب اور مظلوم عوام کا سچا ہمدرد ہو جو کہ کم از کم ممتاز بھٹو جیسا شخص نہیں ہوسکتا۔ عثمان معظم نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ سندھ کو ایسا غیرمتنازعہ گورنر دیا جائے جو کراچی کی صورتحال اور سندھ کے عوام کے مسائل کا ادراک رکھتا ہو تا کہ جس کے اقدامات کو تعصب کی نظر سے دیکھا جائےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.