ملک بھر میں 75واں یوم پاکستان (کل ) ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 21 توپوں ، صوبائی دارالحکومت میں 19 توپوں کی سلامی سے ہوگا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، عام تعطیل ہوگی ، سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائیگا، وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل،جڑواں شہروں میں رات 12 سے(کل) 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی
اتوار 22 مارچ 2015 16:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مارچ۔2015ء ) ملک بھر میں 75واں یوم پاکستان (کل ) پیر کو ملی جوش وجذبہ سے منایا جائے گا، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 21 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 19 توپوں کی سلامی سے ہوگا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، عام تعطیل ہوگی اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ جڑواں شہروں میں رات 12 بجے سے(کل ) پیر کی دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی لگادی گئی ۔
قوم پیر کو یوم پاکستان اس عزم کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی خوشحالی اورستحکام کیلئے انتھک جدوجہد کی جائیگی۔(جاری ہے)
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 21 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 19 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ کل عام تعطیل ہوگی اور اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔
مختلف سیاسی ،سماجی، مذہبی ، تعلیمی اور دوسری تنظیمیں تقاریب کا اہتمام کرینگی جن میں قرار دار پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار کی۔ فوجی پریڈ (کل ) صبح فیض آباد انٹرچینج کے قریب نئے تعمیر کیے گئے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی۔23 مارچ کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے پریڈ کا معائنہ کریں گے۔خواتین فوجیوں کا دستہ بھی پریڈ میں شریک ہوگا۔آرمی ایوی ایشن کے مختلف ہیل کاپٹرز پریڈ میں شریک ہوں گے۔پاک فضائیہ کے جدید طیارے خصوصاٍ جے ایف تھنڈر -17 طیارے پریڈ میں حصہ لیں گے ، ائر فورس کے طیاروں میں جدید ترین ایف 16 طیارے، ایف 7، ایف 7 پی جی اور دیگر جدید جہاز فلائی پاس کا مظاہرہ کریں گے۔فلائی پاس کی قیادت پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائر چیف مارشل کریں گے۔ایس ایس جی کے کمانڈوز پیرا ٹروپنگ کا مظاہرہ بھی کریں گے۔پریڈ میں چاروں صوبوں کی ثقافت اجاگر کرنے کیلئے فلوٹ ہوں گے، جن پر علاقائی رقص ثقافتی دھنیں بجائی جائیں گی۔یوم پاکستان کی ایک پروقار تقریب تیسرے پہر ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر ممنون حسین مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈز اور تمغے دینگے۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان خصوصی پروگرام نشر کرے گا جبکہ اخبارات خصوصی ضمیمے شائع کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ”آئی ایس پی آر “ کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات 12 بجے سے (کل ) پیر کی دوپہر 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ ایکسپریس ہائی وے بھی کل صبح6 بجے سے دن2 بجے تک بند رہے گی، اس شاہراہ پر صرف پرصرف پریڈ پر آنے والی گاڑیوں کو اجازت ہو گی دیگر ٹریفک کو کھنہ پل سے لہتڑار روڈ، راول ڈیم اور کشمیر ہائی وے کی جانب موڑدیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.