یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب انعقاد ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، میجر جنرل شاہد بیگ مرزا ، ایئرمارشل سہیل احمد ملک ، ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو ہلال امتیاز ملٹری ،شہید میجر ثناء اللہ ، شہید اکبر آفریدی ، شہید میجر جنرل توصیف اختر کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا

پیر 23 مارچ 2015 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2015ء) یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعزازات دینے کی پروقار تقریب منعقدہ ہوئی ، تقریب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ ، میجر جنرل شاہد بیگ مرزا ، ایئرمارشل سہیل احمد ملک ، ریئر ایڈمرل وسیم اکرم کو ہلال امتیاز ملٹری جبکہ شہید میجر ثناء اللہ ، شہید اکبر آفریدی ، شہید میجر جنرل توصیف اختر کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پر یہاں ایوان صدر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فوجی افسران سمیت اعلیٰ دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر کو ستارہ شجاعت ،ڈی جی آئی ایس پی آر آصم سلیم باجوہ کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازات سے نوازا گیا جبکہ میجر جنرل محمد جعفر میجر جنرل صادق علی ، میجر جنرل شاہد بیگ مرزا ، میجر جنرل محمد معظم علی ، میجر جنرل طارق حلیم سوری ، میجر جنرل عمر محمود حیات ،میجر جنرل سید نجم الحسن شاہ ، میجر جنرل فرحان اختر ، میجر جنرل سجاد رسول ، میجر جنرل محمد ایوب ، میجر جنرل عمر فاروق درانی ، میجر جنرل عامر ریاض ، میجر جنرل ریئرایڈمرل وسیم اکرم ، ایئرمارشل سہیل احمد ، حوالدار عبدالرؤف ، ونگ ڈرائیور محمد مشتاق کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ شہید جمال اکبر آفریدی ، شہید میجر ثناء اللہ شہید ،میجر توصیف اختر شہید ، لیفٹیننٹ کرنل ساجد مشتاق شہید ، میجر جہانزیب عدنان شہید، حوالدار عبدالرؤف شہید، صوبیدار صفدر علی شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کو ہلال امتیاز ملٹری سے اور شہداء کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔