جماعت اسلامی کابھی گورنر سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ
منگل 24 مارچ 2015 15:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء ) جماعت اسلامی نے گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری تبدیل کیا جائے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی معاشی شہہ رگ کراچی کو کسی ایک جماعت کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا۔
رواں ماہ سینیٹر منتخب ہونے والے سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کے لیے گورنر سندھ کی تبدیلی ضروری ہے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں کراچی کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں،کراچی آپریشن کامیاب بنانے کے لیے بیرونی مداخلت روکنا ہوگی۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے مہنگائی ،بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف لڑنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کا ،مطالبہ کیا گیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیرین مزاری نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر عشرت العباد کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، تاکہ وہ صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.