متحدہ رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی زبانی ہدایات جاری
سندھ پولیس ،رینجرز نے ایم کیوایم کے اہم سیاسی اورتنظیمی رہنماؤں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی ہے، ذرائع
منگل 24 مارچ 2015 16:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم ) کے اہم سیاسی اورتنظیمی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کو زبانی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں ایم کیوایم کے اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلیے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
سندھ رینجرزاور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ افراداور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزکے خلاف آپریشن جاری ہے اوراس سلسلے میں خاص طورپر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا گھیراتنگ کررہے ہیں۔ ذرائع مطابق آپریشن شروع ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے اہم تنظیمی اورسیاسی رہنماں کے بیرون ملک فرارہونے کے خدشے کے پیش نظرکراچی آپریشن میں شریک اداروں کی جانب سے وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ فوری طورپر ایم کیوایم کے اہم رہنماں کوبیرون ملک جانے سے روکا جائے تاہم قوانین کے مطابق کسی بھی شہری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اس کے خلاف مقدمات اور الزامات کی فہرست صوبائی حکومت کے توسط سے وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوایا جانا ضروری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.