انتظامیہ نے پاکستان کسان اتحاد کو مطالبات کے حق میں ناصر باغ میں کنونشن کرنے سے روکدیا
پولیس نے احتجاج کیلئے پریس کلب کے باہر پہنچنے والے رہنماؤں اور کسانوں کوتشدد کے بعد گرفتار کر لیا ،ٹریفک کا نظام درہم برہم
بدھ 25 مارچ 2015 16:15
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انتظامیہ نے پاکستان کسان اتحاد کو اپنے مطالبات کے حق میں ناصر باغ میں کنونشن کرنے سے روکدیا ،پولیس نے احتجاج کیلئے پریس کلب کے باہر پہنچنے والے رہنماؤں اور کسانوں کوتشدد کے بعد گرفتار کر لیا ، اس دوران لاہور پریس کلب کے باہر اور اطراف کی شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی رہیں ۔
پاکستان کسان اتحاد کے اعلان کے مطابق صوبہ بھر سے کسانوں کی ایک بڑی تعداد ناصر باغ میں کنونشن میں شرکت کے لئے پہنچی تاہم انتظامیہ نے کسانوں کو جلسہ کرنے سے روکتے ہوئے موقف اپنایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ اس دوران کسان رہنماؤں اور انتظامیہ کے ذمہ داران کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم پولیس کی مدد سے جلسے کو منعقد ہونے سے روک دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.