Live Updates

عمران خان اور سیاست کے درمیا ن کافی فاصلے باقی ہیں ،فون ریکارڈنگ منظرِ عام پر آنے سے عمران خان اور عارف علوی کوپی ٹی وی حملہ کیس میں گرفتار کیا جائے،ملک جنت گُل کاکڑ

جمعہ 27 مارچ 2015 17:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ ذون کے انچارج ملک جنت گُل کاکڑ جوائنٹ انچارج سید سلیم اختر ایڈوکیٹ اراکین کمیٹی حاجی نفیس بابر، عبدالستار قریشی ،ارباب غنی کاسی، محمد ادریس ودیگر زمہ داران کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کے دھرنے کی ناکامی میں ایم کیو ایم سے مدد طلب کرنا نئے منظر عام پر آنے والی فون رکارڈنگ میں شامل ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا کہ سیاست عوام کے حقوق اور خدمت کرنے کیلئے کیا جائے تو عبادت میں شمار ہوتا ہے لیکن اگر سیاست ذاتی مفاداور کرپشن کیلئے کیا جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ اس دنیا اور آخرت میں اللہ پاک اور عوام کو جواب دہ ہوگا ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوامی نمائندے ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عمران خان اور سیاست کے درمیان ابتک کافی فاصلے باقی ہیں ۔

اور اب بھی ان کو سیکھنے کے عمل سے گزرنا ہوگاکیونکہ اسلام آباد دھرنے اور گزشتہ روز آزاد کشمیر جلسہ میں موصوف نے جس طرح بازاری زبان استمال کرتے رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ ایسا زبان درازی اور باتیں ایک عام جاہل شخص بھی نہیں کر سکتا کیونکہ ایسی بازاری زبان اور گالم گلوچ کی سیاست سے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا ۔انھوں نے کہا عمران خان قوم سے مشروط معافی منگیں اور آئندہ بھی ایسا مزموم حرکات سے اپنے آپ کو دور رکھا جائے۔

جاری بیان میں مزید کہا کہ عمران خان اور عارف علوی کے درمیان دھرنے کے دوران فون ریکارڈنگ منظرِ عام پر آنے سے بہت شکوک اور شہبات جنم لیتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی پر حملہ کر دیا ہے اور کارکنوں نے پی ٹی وی کے نشریات کو بند کر دیا اور اس ریکارڈنگ میں ایم کیو ایم سے تعاون اور حمایت پربھی باتیں موجود ہیں۔جاری بیان میں حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور عارف علوی اور پی ٹی وی پر حملہ میں شامل کارکنان پرملکی بغاوت اور دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ چلنا چاہئے اور حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے کیا جائے کیونکہ اب ثابت ہو گیاکہ پی ٹی وی پر حملہ اور اُس وقت دیگر واقعات میں عمران خان اور عارف علوی برائے راست ملوث تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :