ہم ایک دلدل سے نکل کر دوسری دلدل“میں جا رہے ہیں، پاکستان کو ایران اور سعودی عرب کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، وزیر اعظم پر کئے گئے احسانات کا بدلہ پوری قوم سے کیوں لیا جا رہا ہے، امریکہ مسلمانوں کو لڑانے اور حکومت کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے ،جمعیت علماء اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 27 مارچ 2015 18:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف) کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے یمن کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم ایک دلدل سے نکل کر دوسری دلدل“میں جا رہے ہیں، پاکستان کو دونوں ممالک ایران اور سعودی عرب کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، وزیر اعظم نواز شریف احسانات کا بدلہ پوری قوم سے کیوں لیا جا رہا ہے۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہواسی ملیشیاء کے پیچھے ایران اور ایران کی پشت پر امریکہ جبکہ دوسری طرف سعودی عرب کو بھی امریکہ تھپکی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی مسلمانوں کو لڑاؤ اور حکومت کرو، مارا مسلمان جا رہا ہے، ہر طرف سے اور فائدہ کس کو ہو رہاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر اپنا بچا کھچا اسلحہ فروخت کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے ماضی کو مد نظر رکھا جائے ، سوویت یونین اور افغانستان کی لڑائی میں نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، امریکہ نیٹو لڑائی میں ساتھ دینے پر نقصان پاکستان کو اٹھانا پڑا، کسی خلیجی ممالک کی لڑائی میں نقصان پاکستان پاکستان کو ہی اٹھانا پڑتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھرہم دلدل سے نکل کر دوسری دلدل میں جا رہے ہیں، ہمیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، ہر طرف ہم اچھے اور برے طالبان کی مخالفت کرتے ہیں اب تیسری جنس کی حمایت کیوں کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی کو سعودی عرب کے دفاع کا اتنا درد ہے تو اس کے ساتھ دفاعی معاہدے کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دونوں ممالک سعودی عرب اور ایران کی جارحیت کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.