سعودی عرب نے ہمیشہ بغیر کسی شرط پر ہماری مدد کی ،ہر پاکستانی کی اخلاقی اور مذہبی وابستگی سعودی عرب کیساتھ ہے ‘ خواجہ سعد رفیق ،
کسی کی موبائل فون کی آڈیو ٹیپ ریکارڈ کرنا اخلاقی طور پر غلط ہے ،عمران خان بنیادی طور پر اچھے آدمی ہیں ، بولتے بہت زیادہ ہیں ، نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے پیچھے کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ،کراچی میں امن وامان کیلئے ایم کیو ایم کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہو گا ، وفاقی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو، ریلوے کے سپورٹس ونگ کا بجٹ 87لاکھ سے بڑھا کر 2کروڑ روپے کرنے کا اعلان
ہفتہ 28 مارچ 2015 21:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے مقدس سر زمین ہے اور ہر پاکستانی کی اخلاقی اور مذہبی وابستگی سعودی عرب کے ساتھ ہے ، سعودی عرب نے ہمیشہ بغیر کسی شرط پر ہماری مدد کی ہے ، کسی کی موبائل فون کی آڈیو ٹیپ ریکارڈ کرنا اخلاقی طور پر غلط ہے جس نے بھی یہ کام کیا اس نے یہ غلط کیا ہے ، ایم کیو ایم کے مرکزہ نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے پیچھے کسی قسم کی کوئی سیاست نہیں ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 60ویں انٹرڈویژنل ایتھلیٹک چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان میں وہ دور بیت گیا ہے جب سیاست کی آڑ میں کسی کو دیوار سے لگایا جا تا تھا ، حکومت کی کسی سیاسی جماعت سے کوئی پرخاش نہیں ہے ، کراچی ایک بہت پیچیدہ شہر بن گیا ہے جہاں کا سب سے بڑا مسئلہ امن ہے اور اس کے لئے صرف رینجرز آپریشن کافی نہیں ، سیاست کے ذریعے کراچی کی صورتحال کو امن وامان پر لانے کے لئے ایم کیو ایم کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہو گا ، ہمارا کام یہ ہے کہ لوگوں کو اکٹھا کریں اور جو لوگ اپنی اپنی جماعتوں کے کنٹرول سے باہر ہو جاتے ہیں ان سے علیحدگی اختیار کر لی جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.