یمن میں سعودی حملے پانچویں روز میں داخل ، 35 افراد ہلاک
پیر 30 مارچ 2015 11:02
صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ2015ء) یمن میں سعودی حملے پانچویں روز میں داخل ہوگئے ، رات بھر کی بمباری میں 35 افراد ہلاک اور 88 زخمی ہوئے ، فضائی کارروائی کے بعد سعودی عرب نے زمینی قبضے کی تیاریاں بھی شروع کر دیں۔ کارروائی کے پانچویں روز ساحلی شہر عدن میں سعودی عرب نے فضائی حملے تیز کر دیئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدن میں اب تک 100سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
عدن کے ائیر پورٹ کا کنٹرول بھی سرکاری فوج نے سنبھال لیا ہے ۔ یمنی صوبے شبوہ میں مقامی قبائل نے حوثیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔ شبوہ میں 40 باغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یمنی علاقے صعدہ میں فضائی بمباری میں باغیوں کے کئی اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے گئے ۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں زمینی کارروائی کا آپشن بھی موجود ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.