اگر بیرون ملک رقم محفوظ ہو تو نواز شریف اور زرداری بنا کسی نظریے کے ہر جنگ میں کود سکتے ہیں‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں سوال کریں، انہیں پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاٹوئٹر پیغام
منگل 31 مارچ 2015 13:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر بیرون ملک رقم محفوظ ہو تو نواز شریف اور زرداری بنا کسی نظریے کے ہر جنگ میں کود سکتے ہیں‘ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں روپے کے اثاثوں کے بارے میں سوال کریں۔
(جاری ہے)
منگل کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ منزل کا پتہ نہ ہو تو سب راستے ایک جیسے ہوتے ہیں نواز شریف اور زرداری کے بیرون ملک اثاثے محفوظ ہوں تو کسی بھی جنگ میں کودنے کے لئے تیار ہوجائیں گے۔
انہیں پاکستانیوں کے نقصان یا فائدے سے کوئی سروکار نہیں۔ دونوں کے بیرون ملک اربوں کے اثاثے ہیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے رہنماؤں سے اربوں کے اثاثوں کے بارے میں کیوں سوال نہیں کرتے؟ نواز شریف اور زرداری کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے دونوں پیسہ بنانے کے لئے سیاست کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.