آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی تاریخی فتح نے ثابت کردیا آنے والا دورپی ٹی آئی اور عمران خان کا ہے، پی ٹی آئی کی تاریخی فتح نے نواز اور زرداری گٹھ جوڑ کو خاک میں ملانے کی گھنٹی بجھا دی ہے،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے،صوبائی رکن اسمبلی افتخار علی مشوانی کی وفود سے بات چیت
منگل 31 مارچ 2015 19:06
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء ) خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے تاریخی فتح نے ثابت کردیا کہ آنے والا دور تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، تحریک انصاف کی تاریخی فتح نے نواز اور ذرداری گٹھ جوڑ کو خاک میں ملانے کے گھنٹی بجھا دی ہے۔
بیرسٹر سلطان محمود کی فتح آصف ذرداری اور نواز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے۔اور تحریک انصاف ہی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بیر سٹر سلطان محمود کی فتح تمام پاکستانی قوم کی فتح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذاتی نامزدگی وصول کرتے وقت مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کی۔
افتخار علی مشوانی ایم پی اے نے کہا کہ میر پور آذاد کشمیر کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے اُمیدوار بیرسٹر سلطان محمود نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کو تاریخی شکست سے دوچار کرکے ایک بال پر دو وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی عمران خان کے ویژن کے کامیابی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کریں ۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.