پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کمیٹیاں قائم کر دیں
منگل 31 مارچ 2015 21:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے اہم رہنماؤں کا ایک اجلاس پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں آئندہ ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور ان انتخابات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جن میں 1 کنٹوٹمنٹ بورڈ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے کراچی کی سطح پرراشد ربانی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شاہ جہاں خان اور ذوالفقار قائم خانی شامل ہیں کمیٹی میں ہر ضلع سے پارٹی کا ایک ایک نمائندہ ہوگاجسے ضلعی صدر نامزد کرینگے۔
2۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے منشور کی تیاری کے لئے لال بخش بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ۔(جاری ہے)
3۔نئی حلقہ بندیوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن /ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کیلئے لال بخش بھٹو کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی جس میں ہر ضلعی سے ایک نمائندہ شامل ہوگا جنہیں ضلعی صدر نامزد کرینگے۔4۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں پولنگ ایجنٹس کی تربیت کے لئے لطیف آرائیں کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ۔
5۔قاضی بشیر کی سربراہی میں ایک لیگل ایڈ کمیٹی تشکیل دی گئی جو امیدواروں کے نامزدگی فارم وغیرہ بھرنے اور جمع کرنے میں مدد کریگی‘قاضی بشیر ایڈوکیٹ ہر ضلع سے ایک وکیل نامزد کرینگے۔6۔ بلدیاتی الیکشن چونکہ سیاسی بنیاد پر منعقد کروائے جارہے ہیں لہذا بلدیاتی الیکشن کی بھرپور میڈیا مہم چلائی جائیگی جس کے لئے پی پی پی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی جبکہ لطیف مغل کمیٹی کے ممبر ہونگے۔7۔ ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹروں کے اندراج کے لئے وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر حاجی مظفر علی شجرہ کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں ہر ضلع سے ایک نمائندہ شامل ہوگا جسے ضلع کا صدر نامزد کریگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.