محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے 141غریب فنکاروں میں 68لاکھ، 70ہزار روپے تقسیم کرنے کی منظوری دیدی گئی
جمعہ 3 اپریل 2015 17:42
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونِ خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کی زِیر سربراہی مینجمنٹ بورڈ آف انڈومنٹ فنڈ برائے ضرورت مند فنکار، ادیب اور شاعر کی 14ویں میٹنگ ڈائریکٹوریٹ کلچر میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری ثقافت آفتاب میمن،، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور کناصرو اور دیگر ممبران میں عبد الحمید سندھی، سرفراز راجڑ، صلاح الدین تونیو، نصیر مرزا، حسینہ معین، مصطفی قریشی اور فہمیدہ حسین نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہء ثقافت کو سندھ بھر سے غریب ضرورتمند اور مستحق فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والی 250درخواستیں زیرغور لائی گئیں۔ جس میں سے بورڈ کی متفقہ رائے کے تحت 141درخواستیں قبول کرلی گئیں ہیں 14.ویں میٹنگ کے تحت مستفید ہونے والے 141 ضرورتمند فنکاروں میں کل 68,70,000/-روپے تقسیم کیئے جائینگے۔(جاری ہے)
میٹنگ میں شرمیلا فاروقی نے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈومینٹ فنڈ کی تقسیم کہ عمل کو مزید شفاف اور بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں سے بھی درخواست کی کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے منتخب پروفارمہ مکمل مطلوبہ معلومات کہ ساتھ محکمہ ثقافت کو ارسال کریں تاکہ محکمہ ثقافت ان کی ہر ممکن مدد کرسکے کیوں کہ فنکاروں کی درخواستوں کی جانچ اور انتخاب کا دارومدار ان کے مہیا کردہ کاغذات پر ہوتا ہے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے محکمہ ثقافت اس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اگر کوئی مشورہ یا رائے ہو تو اسے بلا جھجک محکمہ ثقافت کو ارسال کریں محکمہ تمام قابل عمل مشوروں پر غور کرتے ہو ئے ان کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا۔ منیجمنٹ بورڈ آف انڈومینٹ فنڈکی 14ویں میٹنگ کے تحت منتخب کیئے جانے والے 141فنکاروں میں عبدالعلیم، فرید خان، عاشق اروانی، اسلم تونیو، مسمات بختاور، محمد حنیف لاشاری، غوث بخش بروہی، غفور گل، سجاد یوسف، رسول بخش درس، ستارجوگی، عزیز بانو، عبدالواحد، غلام حسین اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.