جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے‘ حافظ محمد ادریس
کارکنان صبح دعوتی مہم پر نکلنے سے پہلے دورکعت نماز کا اہتمام کریں ،حکمت اور تدبر سے اپنی بات عوام تک پہنچائیں
جمعہ 3 اپریل 2015 20:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آج سے جماعت اسلامی ملک بھر میں 12روزہ رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے ،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گوجرانوالہ سے رابطہ عوام مہم کا افتتاح کردیا ہے ،کارکنان کے ہزاروں وفود ملک بھر میں قریہ قریہ ،گوٹھ گوٹھ اور چھوٹے بڑے شہروں کے ہر گلی کوچے میں جاکر عوام کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ،اس دعوتی مہم میں ایک کروڑ افراد کو جماعت کے ووٹر اور ممبر بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ کارکنان صبح دعوتی مہم پر نکلنے سے پہلے دورکعت نماز کا اہتمام کریں ،حکمت اور تدبر سے اپنی بات عوام تک پہنچائیں اور اگر کسی طرف سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو سنت رسول ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے اسے صبر و تحمل سے برداشت کریں ۔(جاری ہے)
لوگوں کے دل اللہ تعالیٰ کی دو انگلیوں کے درمیان ہیں ،اللہ نے چاہا تو عوام جوق در جوق جماعت میں شامل ہونگے اور پاکستان کو اس کی حقیقی منزل اسلامی انقلاب سے ہمکنار کرنے کیلئے جماعت کی دعوت پر لبیک کہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نماز جمعہ کے بعد دعوتی مہم کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ حافظ محمد ادریس نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن نظام مصطفےٰ ﷺ ہے ،انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد ہی ایک ایسی ریاست کا قیام تھا جس میں مسلمان قرآن و سنت کیمطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں اور دنیا کے سامنے اسلام کی روشن تعلیمات کا عملی نمونہ پیش کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی نے ستر سال قبل فرمایا تھا کہ ”قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤ“انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں اور انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.