یمن میں بغاوت ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ شیعہ سنی لڑائی ہے‘ صلیبی و یہودی سازش کے تحت اس مسئلہ کو الجھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں‘ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کرتحفظ حرمین شریفین کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا‘9اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام ہو گا،امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو
ہفتہ 4 اپریل 2015 20:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ یمن میں بغاوت ایران اور سعودی عرب کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی یہ شیعہ سنی لڑائی ہے‘ صلیبی و یہودی سازش کے تحت اس مسئلہ کو الجھانے کی خوفناک سازشیں کر رہے ہیں‘تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کرتحفظ حرمین شریفین کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا‘9اپریل کو اسلام آباد میں ایک بڑا پروگرام ہو گا جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی قیادت شریک ہو گی۔
وہ ہفتہ کو کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس وقت عالم اسلام کا دفاعی مرکز اور ایٹمی قوت ہے۔نواز شریف عالم اسلام کے لیڈر کے طور پر خود کو پیش کریں اور مسلم ملکوں کو ساتھ ملا کر سرزمین حرمین شریفین کے دفاع کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس مسئلہ کو بگاڑ کر شیعہ سنی لڑائی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
حرمین شریفین کا دفاع سیاسی یا اختلافی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ شیعہ سنی کا مسئلہ ہر جگہ پروان چڑھا کر فسادات کروانا امریکہ اورمغرب کی سازش ہے۔خاص طور پر نیٹو کے وہ ممالک جنہیں افغانستان سے شکست ہوئی وہ انتقام لینے کے لئے ان سازشوں میں پیش پیش ہیں۔پاکستان میں پراکسی وار،قتل عام،بم دھماکے کروائے جا رہے ہیں ۔افغانستان کو بیس بنا کر پاکستان کو میدان جنگ بنا دیا گیا ہے۔اسی طرح یمن کو بیس بنا کر سعودی عرب پر یلغار کی جا رہی ہے۔اسلام دشمنوں کی یہ سازشیں واضح ہوچکی ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ صلیبی و یہودی سعودی عرب کا گھیرا تنگ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ہم سب مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں گے اورحرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بعض سیاستدان اس مسئلہ کو الجھا رہے ہیں۔حکومت اورفوج نے فیصلہ کیا کہ سعودی عرب کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا ۔حکومت کا یہ فیصلہ پاکستان کے بچے بچے کے دل کی آواز ہے۔ عوامی سطح پر حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے زبردست مہم منظم کی جائے گی۔اس مسئلہ کو سیاسی افراتفری اور انتشار کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.