لگتا ہے عمران خان الیکشن لڑنے نہیں حلقہ فتح کرنے آرہے ہیں،گالیاں دینا عمران خان کاوطیرہ ہے
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور حلقہ این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس
ہفتہ 4 اپریل 2015 22:18
کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور حلقہ این اے 246 سے ضمنی انتخاب میں امیدوار کنور نوید جمیل نے کہاہے کہ عمران خان نے ایم کیو ایم کے جلسوں میں شرکت کرنے والوں کو زندہ لاشیں قرار دیا اور اب لگتا ہے کہ وہ حلقے میں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ علاقہ فتح کرنے آرہے ہیں، عمران خان جس چینل پر بیٹھتے ہیں ایم کیو ایم کے خلاف مغلظات بکتے ہیں، ان کا وطیرہ ہے کہ وہ کبھی نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، ا ٓصف زرداری اور کبھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو گالیاں دیتے ہیں۔
ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں۔ہفتہ کوجناح گراوٴنڈ عزیزا ٓباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو کیو گزشتہ 28 سال سے مسلسل این اے 246 سے کامیاب ہوتی آرہی ہے اور پچھلے 9 انتخابات میں مسلسل اس حلقے میں متحدہ نے کامیابی حاصل کی اس لئے ہمیں تحریک انصاف سے کوئی خوف نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جس چینل پر بیٹھتے ہیں ایم کیو ایم کے خلاف مغلظات بکتے ہیں جب کہ ان کا وطیرہ ہے کہ وہ کبھی نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، ا ٓصف زرداری اور کبھی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو گالیاں بکتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کریم آباد میں پی ٹی آئی کا انتخابی کیمپ اکھاڑنے والے ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں بلکہ مقامی افراد نے جس کے بعد ہم نے خود وہاں جاکر دوبارہ کیمپ لگایا جب کہ عمران اسماعیل پہلے دن ووٹرز کے پاس جانے کے بجائے بلوائیوں کو لے کرجناح گراوٴنڈ گئے اور ان کے غنڈہ عناصر نے وہاں موجود لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد تحریک انصاف نے ٹیوشن سینٹر پر حملے کا ڈرامہ رچا کر ایم کیو ایم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نمائندے پی ٹی ا?ئی کے خلاف مقدمہ درج کرانے پولیس اسٹیشن گئے تو دروازے بند کر دیے گئے اور ہمیں کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا جب کہ پی ٹی آئی کی ایف آئی آر فوری درج کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.