عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپسی مبارک ہو‘ انہیں عدالتوں کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا‘زعیم قادری،اسمبلیاں مدت پوری کریں گی‘ 2018ء کا الیکشن پھر نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی نوید لائے گا‘ترجمان پنجاب حکومت
اتوار 5 اپریل 2015 22:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اپریل۔2015ء) سید زعیم حسین قادری نے تحریک انصاف کے پارلیمنٹ میں واپسی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو اس شاندار فیصلے پر مبارک ہو لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ ابھی بھی فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے‘ جس کا عمران خان کو انتظار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں انشاء اللہ اپنی مدت پوری کریں گی اور ایک مرتبہ پھر 2018ء کا الیکشن بھی میاں محمد نوازشریف کے وزیراعظم بننے کی نوید لے کر آئے گا۔
سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ بہتر ہو گا عمران خان دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور حقائق کا سامنا کرتے ہوئے عوام کے دیئے ہوئے مینڈیٹ کو مکمل طور پر تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میڈیا میں الزامات لگانے کی بجائے عدالتوں میں کوئی چیز ثابت بھی تو کریں۔(جاری ہے)
انہیں اسمبلیوں میں واپسی کی طرح دیگر امور پر بھی نظرثانی کرنا چاہیے اور آئینی اور جمہوری کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔
سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ جن حلقوں میں بھی چھان بین ہوئی ہے وہاں 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج برقرار رہے ہیں لہٰذا تحریک انصاف کی طرف سے دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نظر نہیں آتی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عمران خان ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.