لوک میلے کا آج پانچواں روز ۔علاقائی ثقافتی پویلینزمیں بلوچستان پویلن نمایاں
پھولوں اور موسموں کے ناموں سے بلوچی کشیدہ کاری میں 28 اقسام کے ٹانکے استعمال ہوتے ہیں 8، اپریل 2015 کومحفل موسیقی سیریز میں ” بلوچی نائٹ“ پیش کی جائے گی بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ مہمان خصوصی ہونگے
پیر 6 اپریل 2015 18:56
اسلام آباد6اپریل2015 (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لوک میلہ اسلام آباد جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے معروف ادارہ لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ہے، کا آج پانچواں روز ہے۔گزشتہ روزبھی لوک میلہ اپنے جوبن پر رہا اور رات گئے تک میلہ گراؤنڈ میں مختلف سرگرمیاں جاری رہیں جنہیں میلہ میں آئے ہوئے لوگوں نے دیکھ کر بہت پسند کیا اور سراہا۔
خاص طور پر بلوچستان پویلین میں شائقین کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا۔اس پویلین کی نمایاں خصوصیت اس کے تین علاقائی ڈانس گروپ ہیں جو میلہ میں وقفے وقفے سے اپنا روایتی رقص پیش کرتے رہتے ہیں جو لوگوں کو بہت پسند آتاہے یہی وجہ ہے کہ اس پویلین میں ہر وقت لوگوں کا ایک ہجوم نظرآتاہے۔ لوک میلہ میں جو بلوچی ڈانس پارٹیاں اپناخوبصورت روایتی ڈانس پیش کر رہی ہیں اِن میں خاص طور پر ”پشتو اتڑگروپ“ جس کے سربراہ ریڈیو اور ٹی وی کے معروف فنکار63سالہ اُستاد محمد غفار بیلتون ہیں جوکہ نہ صرف موسیقار اور ہدایت کار بھی ہیں بلکہ شاعر اور گلوکار بھی ہیں اور کئی مختلف زبانوں میں گاتے ہیں،اِس گروپ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.