الطاف حسین مفرور ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں، تحریک انصاف
ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی،عمران اسماعیل
منگل 7 اپریل 2015 23:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف پاکستان سے مفرور ہیں ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں جب کہ نائن زیرو ان کی جائیداد ہے اسے بھی سیل کیا جائے۔
(جاری ہے)
کراچی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے لیے کریم آباد میں انتخابی کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ ہم نے عوام کو ا?زاد کرانا تھا جو کردیا ہے، ملک میں قانون سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہئے، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین ایک مفرور ا?دمی ہیں انہیں ٹیلی ویڑن پر نہ آنے دیا جائے جب کہ ان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں اور نائن زیرو ان کی جائیداد ہے اسے بھی سیل کیا جائے۔
اس موقع پر این اے 246 کے امیدوار عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن پر حملہ ہوا تو ذمے داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی، حلقے کے عوام سے کہتا ہیں وہ کسی دباوٴ میں نہ آئیں، ایم کیوایم تحریک انصاف سے خوف زدہ ہے کیونکہ کراچی میں پہلی بار کسی نے متحدہ کو چیلنج کیا ہے تاہم تحریک انصاف کا مقصد تصادم نہیں اور ہم ڈرنے والے بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گلی کوچے میں ہمارا بھرپور استقبال کیا جارہا ہے کراچی کے لوگ بھی اب تبدیلی کے منتظر ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.