70فیصد کاشتکارمحنت کا معاوضہ ہڑپ کرنیوالے سودخوروں کے رحم وکرم پر ہیں، ڈاکٹر مرتضی مغل
بینک زراعت کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں، ساڑھے 6فیصد قرضہ دیا جاتا ہے،ساہوکاروں نے زراعت اور لائیو سٹاک کے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے، صدر پاکستان اکانومی واچ
جمعرات 9 اپریل 2015 17:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بینکوں کی عدم توجہ کے سبب ملک کے ستر فیصد کاشتکار سود خوروں کے رحم و کرم پر ہیں جو انکی محنت کا معاوضہ ہڑپ کر جاتے ہیں۔سٹیٹ بینک کی کوششوں کئے باوجود زرعی قرضے بینکوں کی جانب سے جاری ہونے والے تمام قرضوں کا صرف ساڑھے چھ فیصد ہیں ۔
کاشتکاروں اور لائیو سٹاک سے وابستہ افراد جو ملکی آبادی کا چوالیس فیصد اور جی ڈی پی کا21 فیصد حصہ پیدا کرتے ہیں کی جانب سے ڈیفالٹ کی شرح اٹھارہ فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد ہو گئی ہے مگر اسکے باوجود انھیں توجہ نہیں دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کی بھاری اکثریت اپنی فصل ساہوکاروں کے پاس گروی رکھوانے پر مجبور ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ زرعی ترقی کا دارومدار سستے قرضوں کی فراہمی پر ہے جس کے بغیر کاشتکاروں کی خوشحالی ، زرعی خود کفالت اور غذائی تحفظ کا حصول نا ممکن ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.