شیعہ سنی تنازعہ کو یمن کے صحراؤں میں دفن کر دینا چاہیے، یمن اور سعودی عرب کی جنگ میں نقصان مسلم امہ کا ہو گا ، وارے نیارے اسرائیل کے ہوں گے،پاکستان کو ثالثی اور صلح کا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر امریکہ، چین، فرانس، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نیوکلیئر کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں تو ایران کیوں نہیں کر سکتا، یمن کی لڑائی جلد ختم ہو جائے گی، حوثی قبائل نے جنگ بندی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ،دھاندلیوں کے ثبوت جلد جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائیں گے، کراچی کو دہشت گردی، بوری بند لاشوں، غنڈہ گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 10 اپریل 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ شیعہ سنی تنازعہ کو یمن کے صحراؤں میں دفن کر دینا چاہیے، یمن اور سعودی عرب کی جنگ میں نقصان مسلم امہ کا ہو گا ، وارے نیارے اسرائیل کے ہوں گے،پاکستان کو ثالثی اور صلح کا کردار ادا کرنا چاہیے، اگر امریکہ، چین، فرانس، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نیوکلیئر کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں تو ایران کیوں نہیں کر سکتا، یمن کی لڑائی جلد ختم ہو جائے گی، حوثی قبائل نے جنگ بندی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ،دھاندلیوں کے ثبوت جلد جوڈیشل کمیشن میں جمع کرائیں گے، کراچی کو دہشت گردی، بوری بند لاشوں، غنڈہ گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یمن سعودی عرب کی صورتحال پر ہمیں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے، یمن میں شیعہ سنی کا تنازعہ نہیں ہے لیکن بعض حلقوں نے اسے مسلکی مسئلہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی کی طرف سے بھی مثبت اشارے آ رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ یمن کی لڑائی جلد ختم ہو جائے گی، حوثی قبائل نے جنگ بندی کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے، مجھے امید ہے کہ یمن میں قومی حکومت بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ سنی تنازعہ کو یمن کے صحراؤں میں دفن کر دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قائم ہو گیا، ہمیں بھی کئی حلقوں پر تحفظات ہیں، ہمارے پاس کچھ ثبوت ہیں، ہم یہ ثبوت جوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب جوڈیشل کمیشن کا امتحان ہے، جوڈیشل کمیشن کا بننا ایک مثبت اقدام ہے، اس کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں اور سیاسی جرگے نے کاوشیں کی ہیں، اگر ہم نے کاوشیں نہ کی ہوتیں تو اسلام آباد کی سڑکیں خون سے رنگ جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم 12اپریل کو جلسہ کریں گے، ہم کراچی کو دہشت گردی، بوری بند لاشوں، غنڈہ گردی سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں تا کہ وہاں کی عوام سکون کا سانس لے سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا بنایا جانے والا قانون صرف دہشت گردوں کے خلاف استعمال کیا جانا چاہیے، نہ کہ ڈرائیورز اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ہمارے پاس آئے تھے کہ بلدیاتی الیکشن اتحاد کر کے لڑیں ، جب یہ ہم نے کہا کہ ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، آپ بھی اپنی جماعت والوں سے مشاورت کرلیں اور ہم بھی اپنی جماعت والوں سے مشاورت کرتے ہیں پھر کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل پارلیمنٹ کے اندر حل ہونے چاہیئیں کیونکہ یہ مشاورت کرنے کا فورم ہے، ہمیں یہاں جہالت ، غربت سمیت دیگر مسائل کے خلاف لڑنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.