گوالمنڈی پولیس تھانے کے سب انسپکٹر بابر بلوچ ،ساتھیوں کے ظلم سے نجات دلائی جائے،کوئٹہ کی رہائشی ماریہ کی پریس کانفرنس
جمعہ 10 اپریل 2015 16:44
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے اسماعیل کالونی سرکی روڈ کی رہائشی ماریہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گوالمنڈی پولیس تھانے کے اسب انسپکٹر بابر بلوچ اور انکے ساتھیوں کے ظلم سے نجات دلائی جائے اورمجھے اور میرے بچوں اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ 22نومبر2014کو انسانیت بچاو سینٹر کے چیئرمین حضرت عبدالولی اورگوالمنڈی تھانے کے سب انسپکٹراپنے چند کانسٹیبلوں کے ہمراہ بلا اجازت ہمارے گھر میں گھس اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مجھ سے پوچھا کہ عبدالرزاق کہاں ہے اس پر میری بھابھی نے کہا کہ رزاق گھر پر نہیں ہے کام کے سلسلے میں گیا ہوا ہے جس پر پولیس اور انسانیت بچاؤ سینٹر کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی کے دوران نقدی ، موبائل فون اوردیگرقیمتی اشیاء اپنے ہمراہ لے گئے جس پر ہم نے عدالت سے رجوع کیا اور عدالت نے 11مارچ2015ء کو انکے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر میری بھابھی گل بی بی گوالمنڈی تھانے گئی اور رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی جس پر ایس ایچ او گوالمنڈی نے انہیں گالیاں دیں اور عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا مجھے اور میرے بھائیوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں 12ربیع اول کی شام انسانیت بچاؤ سینٹر کے اہلکار میرے بھائی بابر کو اٹھاکر لے گئے اور انکے خلاف جھوٹا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں درج کیا گیاجس کے بارے میں پولیس کے اعلیٰ حکام کو د رخواستیں بھی دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.