بیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں، انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود
جمعہ 10 اپریل 2015 22:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا ہے کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے۔ آفات و سانحات سے نمٹنے کے لیے تربیت کی ضرورت مسلمہ ہے۔ منظم رفاہی سرگرمیوں سے ہی دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں جاسکتے ہیں۔وہ جمعہ کو مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں دوسری 3 روزہ ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کررہے تھے۔
ورکشاپ کے پہلے روز شرکاء سے ایف آئی ایف ریسکیو کے انچارج نوید قمر و دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ ورکشاپ میں شہر بھرسے رضاکار شریک ہیں۔ مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں ورکشاپ کے پہلے روز ریسکیو منجمنٹ پر ماہرین کے لیکچرز کے علاوہ شرکاء کے لیے عملی تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔(جاری ہے)
ورکشاپ کے دوسرے اور تیسرے روز فرسٹ ایڈ، ڈیڈ باڈی منجمنٹ، واٹر ریسکیو، فائر فائٹنگ، شارٹ ٹراما کورس کے علاوہ دیگر موضوعات پر لیکچرز اور عملی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز ہر شہر اور ضلع کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہمارا مطمح نظر انسانیت کی فلاح ہے۔ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.