تحریک انصاف نے نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق شدہ رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا
15اپریل سے قبل رپورٹس مہیا کی جائیں کیونکہ یہ رپورٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کا چیئرمین نادرا کو ایک خط
جمعہ 10 اپریل 2015 22:59
اسلام ا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے نادرا سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق 37 انتخابی حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کی تیار شدہ رپورٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ 15اپریل سے قبل رپورٹس مہیا کی جائیں کیونکہ یہ رپورٹس جوڈیشل کمیشن میں پیش کرنا چاہتے ہیں ۔جمعہ کو تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی جانب سے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو ایک خط ارسال کیا گیا ۔
چیرمین نادرا کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نادرا کی تیارشدہ رپورٹس کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنا چاہتی ہے اس لیے 37 انتخابی حلقوں کی انگوٹھوں کی تصدیق سے متعلق تیار شدہ رپورٹس پارٹی کو فراہم کی جائیں۔(جاری ہے)
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ رپورٹس 15 اپریل سے قبل فراہم کی جائیں کیونکہ قانون کے مطابق کاغذات جلد فراہم کرنے کا پابند ہے ۔
خط میں کہاگیاکہ ان رپورٹس کا سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہونا بھی ضروری ہے۔ خط میں اس بات کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ ا ٓئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت نادرا پر رپورٹ فراہم کرنا لازمی ہے۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے کمیشن کے سامنے پیش کرنے کیلیے دھاندلی کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.