رکن پنجاب اسمبلی مہر محمد فیاض کی والدہ کی رسم قل ادا کر دی گئی جس میں مرکزی قائدین، وزراء اور عوام کی شرکت۔

رکن پنجاب اسمبلی مہر محمد فیاض کی والدہ کی رسم قل ان کے آبائی علاقے مفتیاں میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر معدنیات پنجاب چوہدری شیر علی،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین، آزاد کشمیر کے وزیر سیاحت محمد اسلام بٹ، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر و رکن قومی اسمبلی راجہ محمد افضل خان ، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نذر حسین گوندل، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء تبسم شاہین ڈار، عامر سلیم میر، وحید اکرم میر، راجہ ظفر اقبال، مسلم لیگ(ن) کے آزاد کشمیر کے نائب صدر ارشد محمود غازی، سینیٹر نہال ہاشمی ، چوہدری فوق شیر باز، چوہدری زاہد اختر آف میرا،کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

ہفتہ 11 اپریل 2015 20:15

تاجروں کو محکمہ پولیس کے ساتھ معاونت کر کے ضلع سے جرائم کا خاتمہ ممکن بنانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مجاہد اکبر خان نے پولیس کے کانفرنس روم میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف ، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر طارق دوول ، سابق نائب تحصیل ناظم خواجہ محمد آصف جاوید ، شہزاد ڈار ،وقار لون، خواجہ ناصر ڈار ، ظہور عالم بٹ، چوہدری محمد سعید ، افضال احمد مغل، اور تاجروں کی ایسوسی ایشن کے عہدیدارن سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا تاجروں کا اجلاس ملک میں بڑھتی ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم کی روک تھام کے لئے بلایا گیا ہے کیونکہ جب تک ہر شعبہ کا فرد پولیس سے تعاون اور معاونت نہیں کرے گا اس وقت تک جرائم کا خاتمہ مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام جیولرز اپنی دکانوں میں سی سی وی ٹی کیمرے نصب کریں اور دکانوں کے باہر سیکیورٹی گارڈز مقرر کریں تاکہ جیولرز ڈکیتی کی وارداتوں سے محفوظ ہو سکیں جس کے لئے حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق محکمہ پولیس اور حساس اداروں کے ملازمین چیک کر کے اس کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔

اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر طارق دوول نے تجاویز دیں جن پر غور کرنے کے لئے دوبارہ اجلاس کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ تاجر ملکی معیشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی معاشرے میں ایک اچھی پہچان ہے اور وہ ہر سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کر کے شہر اور ضلع سے جرائم کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ڈی پی او نے صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو جب بھی کوئی پریشانی ہوتو میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔