پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں، یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: سعودی وزیر برائے مذہبی

muhammad ali محمد علی پیر 13 اپریل 2015 22:25

پاکستان کی پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہیں،  یہ پاکستان کا اندرونی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اپریل 2015 ء) سعودی وزیر برائے مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کی جانب سے کیا گیا ہےکہ پاکستان کی پارلیمانٹ کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد کا احترام کرتے ہیں ، یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے تاہم ہمیں یقین ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، مولانا فضل الرحمان، مولانا سمیع الحق سمیت دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی ، اس موقع پر سعودی مذہبی امور کا کہنا تھا کہ ہر ملک اپنے اندرونی معاملات میں آزاد ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات قائم ہیں اور یہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں ، دورہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :