
سونامی میر پور سے ہوتی ہوئی ہٹیاں بالا میں داخل ہو چکی ہے‘چوہدری زاہد فرید
منگل 14 اپریل 2015 12:43
ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مر کزی راہنما متوقع ٹکٹ ہولڈر چوہدری زاہد فرید نے پریس کلب ہٹیاں با لا میں صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ سونامی میر پور سے ہوتی ہوئی ہٹیاں بالا میں داخل ہو چکی ہے ڈینبگیں مارنے والے اور نسل در نسل عوام کو بیوقوف بنانے والوں کو اپنی شکست صاف دکھائی دے رہی ہے آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے تحریک انساف آزاد خطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے اور آزاد خطہ کے عوام پر مسلط نام نہاد عوامی نمائندوں نے گزشتہ چھ دہائیوں سے آزاد خطہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف ان ساری محرومیوں کا بہتر ازالہ کرے گی ہمارا اگلا حدف آزادکشمیر میں ہونے والے عام انتخابات ہیں چار حکومتوں وفاق ،پنجاب،سند ھ اور آزادکشمیر کو شکست دے کر آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے ثابت کر دیا کہ آزاد خطہ کے عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں میر پور میں بھرپور حکومتی وسائل بروئے کار لائے گئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی گٹھ جوڑ کے باوجود تحریک انصاف کو فتح نصیب ہوئی جس پر اللہ کے حضور شکر بجا لاتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر بھر کے عوام کو کرپٹ سیاستدانوں سے نجات دلانے کیلئے مزید جدوجہد تیز کریں گے ہمارا اگلا حدف آزاد کشمیر کے آئندہ ہونے والے عام انتخابات ہیں چوہدری زاہد فریدنے کہا ہے کہ کارکنان قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ولولہ انگیزقیادت میں متحد ومنظم ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.