بھارت میں انتہاء پسندی عروج پر ‘ مساجد کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کا چرچ پر حملہ

جمعہ 17 اپریل 2015 12:51

بھارت میں انتہاء پسندی عروج پر ‘ مساجد کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کا ..

آگرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) بھارتی شہر آگرہ میں انتہا پسند ہنددوں نے چرچ پر حملہ کردیا توڑپھوڑ کی اور مقدس متبرکات کو جلادیا جس کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ بھارت میں ایک بار پھر مسیحی برادی ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر ہے، ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک چرچ پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کردیا، مذہبی آزادی کا نعرہ لگانے والے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کو کسی کی آزادی قبول نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انتہا پسندوں نے چرچ میں توڑ پھوڑ کی اور مقدس اوراق کو بھی جلایا۔ جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام اور بی بی مریم کے مجسموں کو بھی نقصان پہنچایا، اور کھڑکی کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے بھی کاغذی کارروائی کرکے اپنا فرض پور کیا لیکن اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہں لائی گئی۔ مسیحی برادری پر حملوں کے خلاف شدید تنقید کے باوجود مودی سرکار نے چپ سادھ رکھی ہے، گذشتہ چھ ماہ کے دوران بھارت میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو نویں بار نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :