عہد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کی تیاریاں مکمل ‘تقریب (کل)ہو گی

عہد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں نمایاں کارگردگی حاصل کرنے والے 300 سے زاہد طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا‘تقریب میں وزراء،ممبران قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی،دانشور،کالم نگار،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے

جمعہ 17 اپریل 2015 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء) عہد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ جس میں بچے مختلف موضوعات پر ٹیبلوز اور شو پیش کریں گے۔ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عہد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب آج بروز ہفتہ کو خیوا ایونٹ لان اسلام آباد میں ہو گی۔

عہد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں28سے ذاہدسکولوں میں نمایاں کارگردگی حاصل کرنے والے 300 سے زاہد طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔۔ عہد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یہ ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے۔جس میں سکولوں اور مقابلوں میں نمایاں کارگردگی حاصل کرنے والے طلبہ کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

18اپریل کو منعقد ہونے والی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں عاطف خان وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ ،تفیسہ ختک ممبرقومی اسمبلی،اسد عمرممبرقومی اسمبلی،مشتاق ایڈوکیٹ نگران وزیر قانوں گلگت بلتستاں،طاہر اقبال ممبر قومی اسمبلی،عنائت اللہ شمالی نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستاں،جاوید ارشد مرزا ممتاز ایٹمی سائنسدان،کالم نگار فاروق چوہان، چیئرمین عہد فاؤنڈیشن راجہ محمد فاضل سمیت دانشور،کالم نگار،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گئے۔