پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کرنیوالے ملک میں امن نہیں انتشار چاہتے ہیں‘ راغب حسین نعیمی
مسئلہ یمن سے حرمین شریفین کا تحفظ خطرے میں نہیں،حفاظت حرمین شریفین کے نام پر امت کے جذبات سے نہ کھیلاجائے
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء ) پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کرنیوالے ملک میں امن نہیں انتشار چاہتے ہیں، امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ خلفاء راشدین کی تعلیمات سے انحراف اوربے جامذہبی اختلافات ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کاتحفظ ہرمسلمان کا بنیادی فرض ہے کیونکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ عقیدتوں اور محبتوں کاآخری مرکزو محور ہیں۔
مسئلہ یمن سے حرمین شریفین کا تحفظ خطرے میں نہیں،حفاظت حرمین شریفین کے نام پر امت کے جذبات سے نہ کھیلاجائے۔مشرق وسطیٰ میں حالیہ ہونیوالی لڑائی بحیرہ عرب کی اہم بندرگاہوں کے کنٹرول حاصل کرنے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ یمن عرب لیگ اوراوآئی سی کے ہوتے ہوئے حل نہ ہوناایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے۔(جاری ہے)
پاکستان،ایران اورترکی یمن بحران حل کے لئے ثالث اورمصالحت کاکردار ادا کریں۔
پاکستان سمیت اسلامی دنیامیں ایک عالمی سازش کے تحت فرقہ وارانہ سوچ کوپروان چڑھایا جارہاہے۔مسلم سکالر زتعمیری سوچ کو فروغ دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ یمن کی آڑمیں شیعہ وسنی فسادات کوہوادینے والے امت مسلمہ اور انسانیت کے خیر خواہ نہیں ۔اسلام دشمنوں قوتوں کی ہرناپاک سازش کواتحادکی طاقت سے ناکام بنایا جائے۔مسئلہ یمن کو مسلم ریاستیں بذریعہ سیاست حل کرنے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔مسئلہ یمن پرجانبداری کاراستہ اختیار کیا گیاتوامت مسلمہ میں افتراق کی بنیادبن سکتاہے۔مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.