پولیس نے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی‘ فوٹریس اسٹیڈیم کے گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن

ہفتہ 18 اپریل 2015 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس نے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی فوٹریس اسٹیڈیم کے گردونواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اس دوران پولیس نے چودہ سے زاید مشتبہ افراد جن میں افغان مہاجرین بھی شامل تھے کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ایس پی ماڈل ٹاؤن کپٹن مستعنسر فیر وز کے حکم پرایس ایچ او گلبر گ عاصم رفیع نے پولیس کی نفری کے ہمراہ نے مختلف جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گھر گھر تلاشی لی اور کوائف چیک کئے پولیس نے چودہ سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے افغان مہاجرین کو تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے افغان مہاجرین عرصہ سے غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھے۔

متعلقہ عنوان :