وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان 2015 کے تحت (کل) ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کر دیا

پیر 20 اپریل 2015 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان 2015 کے تحت (آج) منگل کو ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ ملتوی کر دیا ، اب یکم مئی کو ہو گا جبکہ مطالعہ پاکستان کا پرچہ اندرون، بیرون ملک فیڈرل ایریا سمیت دیہی علاقوں میں معمول کے مطابق ہو گا۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بورڈ کے اعلامیے کے مطابق 21 اپریل کو ہونے والا مطالعہ پاکستان کا پرچہ سیکٹر ای، سیکرٹر ایف، سیکٹر جی، سیکٹر ایچ اور سیکٹر آئی میں ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں معمول کے مطابق (کل) منگل کا پرچہ ہو گا۔ منسوخ کئے جانے والے امتحانی مراکز کی تفصیل تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pkپر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :