کشمیری بھارت کیساتھ رہنا نہیں چاہتے ،بھارتی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف

منگل 21 اپریل 2015 15:58

کشمیری بھارت کیساتھ رہنا نہیں چاہتے ،بھارتی رکن پارلیمنٹ کا اعتراف

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا نے کہا ہے کہ کشمیری بھارت کے ساتھ رہنا نہیں چاہتے ہیں۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشونی کمار چوپڑانے کہاکہ کشمیریوں کے جذبہ حریت سے پوری طرح آگاہ ہوں ، جانتا ہوں مفتی سعید ایک بہروپیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام صرف بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں جاچکے ہیں اور وہ اس دیرینہ مسئلے کو بہت بہتر طورپر سمجھتے ہیں۔

بھارتی رکن پارلیمنٹ نے بھارتی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا بی جے پی کا فیصلہ ایک غلطی تھا ۔ انہوں نے کہاکہ جس دن بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت قائم کی گئی انہوں نے اس کی مخالفت کی تھی ۔انہوں نے مذید کہاکہ یہ مخلوط حکومت زیادہ دن نہیں چل سکے گی۔

متعلقہ عنوان :