احتساب کے بغیر سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا ‘ سعدیہ سہیل رانا
منگل 21 اپریل 2015 18:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر کسی صورت سیاست جمہوریت اور انتخابات کو معیاری اور مثالی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی ریاست اور حکومت کا قبلہ درست کیا جاسکتا ہے۔
(جاری ہے)
پوری قوم 2013ء کے انتخابات کے سلسلے میں پورا سچ منظر عام پر دیکھنا چاہتی ہے عوام چاہتی ہے کہ دھاندلی ثابت ہونے کی صورت میں مینڈیٹ چرانے والوں کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کسی کو دھاندلی کی جرات نہ ہوسکے۔
تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف جدوجہد سے پاکستانی عوام کی دلی تمنا پوری کی ہے انہوں نے کہ تحریک انصاف کی سیاست خدمت اور عبادت کی سیاست ہے، تحریک انصاف نے پاکستان کے عام آدمی کو اس کے ووٹ کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ چینی صدر شی چن پنگ کے دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چین کے صدر کے دورہ کا خیر مقدم کرتی ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اور تاریخی تعلقات میں چائنہ کی اہم حیثیت ہے پاکستانی قوم پاک چین دوستی پر فخر محسوس کرتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.