پی پی پی سندھ کے صدر نے ڈاکٹر سکندر کو ضلع بدین کے صدر کے عہدے سے ہٹادیا

منگل 21 اپریل 2015 22:53

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء) پی پی پی سندھ کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ نے ضلع بدین میں 28سالوں سے صدارت کے فرائض سرانجام دینے والے صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو کو ضلع بدین کی صدارت کے عہدے سے ہٹاکر ایم این اے کمال خان چانگ کو ضلع بدین کا صدر اور ڈاکٹر عزیز میمن کو ضلع بدین کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا اور چند دن قبل پیپلز یوتھ ونگ صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری تنویر احمد آرائیں کو ہٹاکر ان کی جگہ نادر حسین خواجہ کو یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا جبکہ تحاصیل کے صدور کی تبدیلی کا فیصلہ بھی زیر غور ہے تحصیل بدین کی صدارت کے لیئے ایک ھفتہ قبل پ پ پ میں شامل ہونے والے تاجر رہنماء تاج محمد ملاح نے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں یادرہے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی اعلیٰ قیادت سے ناراضگی کے بعد ضلع بدین میں نئے عہدیداران کا تقرر کردیا گیا ہے جبکہ 2013کے سالانہ انتخابات میں سابقہ وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے ضلع بدین کی پانچ صوبائی اور دو قومی اسیمبلیاں بھاری اکثریت جیتوانے میں تاریخی کردار ادا کیا تھا جبکہ بھٹو کے آبائی شہر لاڑکانا میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے پیپلز پارٹی اور پارٹی کوچیرمین آصف علی زرداری کی مخالفت کے بعد بدین کی سیاست میں تبدیلیاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ ضلع بدین کی عوام کے رائے کے مطابق اس سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بڑا نقصان کا اندیشہ ہے بات پہلے صرف ڈاکٹر ذوالفقار کی تھی لیکن اب پارٹی کے پرانے کارکنوں کو نشانا بنایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :