بلوچستان اسمبلی کے اراکین کا چینی صدر کے دورہ پاکستان کو بلوچستان کو نظر انداز کا الزام
بلوچستان کو ماضی کی طرح ایک بار پھر میگاپروجیکٹ میں نظرانداز کیا جارہا ہے دوملکوں کے درمیان نہیں بلکہ چین اور پنجاب کے درمیان 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں، بلوچستان کی عوام اور حکومت کو معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا ،عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان کا گوادر کاشغر روٹ کی مبینہ تبدیلی کیخلاف ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ
منگل 21 اپریل 2015 23:00
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21اپریل۔2015ء ) بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کو بلوچستان کو نظر انداز کا الزام عائد کرتے ہوئے بلوچستان کو ماضی کی طرح ایک بار پھر میگاپروجیکٹ میں نظرانداز کیا جارہا ہے دوملکوں کے درمیان معاہدے نہیں بلکہ چین اور پنجاب کے درمیان 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں بلوچستان کی عوام اور حکومت کو معاہدوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اورعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان نے گوادر کاشغر روٹ کی مبینہ تبدیلی کیخلاف ایوان سے احتجاجا واک آؤٹ کرگئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پینل چیئرمین ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کی صدارت میں شروع ہوا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی اور پشتونخوامیپ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نصراﷲ زیرے کی جانب سے گوادر کاشغر روٹ کی تحریک التواء پر اراکین کی بحث کی عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران 45 ارب ڈالر کے 51 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں گوادر پورٹ سے متعلق بھی معاہدہ شامل ہے 28 ارب روپے کے منصوبوں پر فوری عمل درآمد ہوگا جبکہ 17 ارب ڈالر طویل المدت کے منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں لیکن ساتھ ہی گوادر کاشغر روٹ کا بھی معاہدہ ہوا جو نئے روٹ کے مطابق بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ یہ معاہدے صرف پنجاب اور چین کے درمیان ہوئے ہیں گوادر کے بغیر یہ معاہدے نہیں ہوسکتے تھے اس لئے مجبوری میں بلوچستان سے اس منصوبے کو شامل کیا گیا انہوں نے کہاکہ پشتونوں نے ملک کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں مگر اس کا ثمر پنجاب کو مل رہا ہے پشتونوں نے فرنٹ لائن میں کھڑے ہو کر ملک کے لئے قربانیاں دی مگر پشتونوں کو نظر انداز کردیا گیا ہے اور اس کا ثمر صرف پنجاب اور وفاق کو مل رہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان واپس آئیں گے تو ان سے پوچھیں گے کہ وہ بلوچستان کے لئے کیا لے کر آئے ہیں انہوں نے چین سے ہونے والے معاہدوں پر بلوچستان کو نظر انداز کرنے پر ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.