پیپلز پارٹی مظلوم و محروم طبقات کی واحد ترجمان سیاسی پارٹی ہے جس کے جھنڈے تلے ہر رنگ ، نسل اور مکتبہ فکر سمیت تمام مذہبی اقلیتیں متحد ہیں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم
بدھ 22 اپریل 2015 21:13
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی 22اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سید نجمی عالم، سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سید منظور عباس، شعبہ خواتین کی صدر فرزانہ بلوچ اور پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے رکن ذوالفقار قائم خانی نے 26 اپریل کو ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ محمود آباد، چنیسر گوٹھ ،گارڈن ، نی آباد، پاک کالونی میں علاقہ مکینوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کایقین دلایا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سید نجمی عالم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوم و محروم طبقات کی واحد ترجمان سیاسی پارٹی ہے جس کے جھنڈے تلے ہر رنگ ، نسل اور مکتبہ فکر سمیت تمام مذہبی اقلیتیں متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ہیں اور پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ لیاری کا جلسہ کسی کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی اہلیان لیاری سے والہانہ محبت کا اظہار ہے جس میں کراچی کے عوام بالعموم جبکہ لیاری کے باسی بلخصوص اپنی بھرپور شرکت سے پی پی مخالف قوتوں کو لاجواب کر دینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.