کیمپ جیل میں حوالاتی بیماری کے باعث دم توڑ گیا

بدھ 22 اپریل 2015 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن 22اپریل۔2015ء) کیمپ جیل میں حوالاتی بیماری کے باعث دم توڑ گیا جیل انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جیل حکام کے مطابق گوالمنڈی کا رہائشی نعیم کے خلاف مقامی تھانہ میں منشیات فروشی کا مقدمہ درج تھا پولیس نے نعم کو تین ہفتہ قبل جیل بجھوادیا جہاں وہ بیماری میں مبتلا تھا گذشتہ روز اچانک اسکی حالت خراب ہوگئی اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا تاہم اس سلسلہ میں لواحقین نے کسی بھی قسم کی کاروائی کروانے سے انکار کردیا جسکی وجہ سے لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :