سعودی پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، بارود سے بھری کاریں برآمد
ہفتہ 25 اپریل 2015 12:12
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) سعودی عرب کی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیاہے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام کا کہناہے کہ گرفتار دہشتگرد نے شام میں داعش سے دہشتگردی کے براہ راست احکامات وصول کرنے کا اعتراف کیاہے۔
(جاری ہے)
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے دارالحکومت ریاض کے مختلف علاقوں سے بارود سے بھری تین کاریں برآمد کرکے کار بموں کو ناکارہ بنایااور شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا۔
پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشتگرد کی نشاندھی پر بارود سے بھری مزید چار کاریں برآمد کی گئیں اور ان کو ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاکہ گرفتار دہشتگرد نے سعودی عرب میں دہشتگردی کیلئے شام میں داعش سے براہ راست احکامات لینے کا اعتراف کیا۔ پولیس حکام کے مطابق رواں ماہ ریاض میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے احکامات داعش کے رہنما نواف شریف الانزی نے دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.