کراچی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
جلسہ گاہ کے اطراف 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،واک تھرو گیٹس نصب
ہفتہ 25 اپریل 2015 17:14
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں سکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے ۔ پولیس نے جلسے کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ جلسہ گاہ کے اطراف 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔
جلسے کے آغاز سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں سرچنگ کریں گے اور کلیئرنس کے بعد جلسے کا آغاز کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جلسہ گاہ میں شرکت کے باعث اطراف کی شاہراہوں پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے ۔ جلسہ گاہ کے اندر کی سکیورٹی پیپلز پارٹی کے رضا کاروں کے پاس ہو گی ۔ لی مارکیٹ کے داخلی پوائنٹ پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے ۔
جلسہ گاہ کے اطراف شاہراہوں کو پولیس نے گذشتہ روز سے ہی عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ جلسہ گاہ کے اطراف 2 کلو میٹر تک گاڑیوں کے پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اطراف کی عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے جائیں گے ۔ جلسہ گاہ میں مرکزی استقبالیہ کیمپ اور سکیورٹی کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے اور پارکنگ کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.