ککری گراؤنڈ لیاری میں اتوارکو ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن
ہفتہ 25 اپریل 2015 21:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 26اپریل اتوار کے دن ککری گراؤنڈ لیاری میں ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسہ گاہ کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں، بینرز اور بڑے بڑے پینا فیلکس سے سجا دیا گیا ہے۔ککری گراؤنڈ کے جلسے کے حوالے سے قائم کردہ تمام کمیٹیوں نے اپنے اپنے شعبوں کا چارج سنبھال لیا ہے جلسہ گاہ اور اس کے اطراف کی گلیوں اور عمارتوں کو پارٹی پرچموں ،برقی قمقموں اور رنگ برنگے جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے، جلسے کے حوالے سے لیاری کے عوام کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔
جن پر پیپلز پارٹی کے سلوگن لکھے ہوئے ہیں۔ خواتین اور ارکان اسمبلی کیلئے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام کیا گیا ہے، صحافیوں کیلئے بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
الیکٹرانک میڈیا کیلئے مرکزی اسٹیج کے سامنے دونوں سائیڈ پر کنٹینر لگائے گئے ہیں۔ جہاں کیمرہ مین جلسہ کو کور کرینگے آج بھی پیپلز پارٹی اور ذیلی تنظیموں نے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور پارٹی کے رہنماؤں، سینیٹر سعید غنی، وقار مہدی، نجمی عالم، راشد ربانی، جاوید ناگوری، لطیف مغل اور منظور عباس نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کی نگرانی کی۔ جلسہ گاہ اور اطراف کی سکیورٹی کیلئے بھی خاطرہ خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.