Live Updates

پشاور : عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ طوفانی بارش میں زخمی افراد کی عیادت کے لیے پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 اپریل 2015 15:13

پشاور : عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ طوفانی بارش میں زخمی ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اپریل 2015 ء) : طوفانی بارش میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ عمران خان کے ہمراہ نعیم الحق اور وزیر صحت شہرام ترکئی میں موجود ہیں. لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے زخمیوں سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جا رہی ہے یاد رہے کہ عمران خان بغیر پروٹوکول کے لیڈی ریڈنگ اسپتال آئے ہیں. جبکہ ذرائع کے مطابق عمران خان کچھ دیر میں میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات