چیئرمین نشاط احمد خاں کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس
منگل 28 اپریل 2015 17:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین نشاط احمد خاں کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی امجد علی جاوید ، ڈاکٹر نجمہ افضل اور ڈاکٹر نوشین حامد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ جس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بل زیر غور آیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین نے پوائنٹ آوٹ کیا کہ گزشتہ رات ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ڈی سی او خانیوال کے حوالے سے ٹاک شو میں کہاکہ حکومت پنجاب نے شیشہ سموکنگ کی اجازت دی ہوئی ہے۔
کمیٹی نے اجلاس کے دیگر شرکاء میں سے ڈاکٹر سلمان رشید ایڈیشنل سیکرٹری صحت سے حکومت کی ایسی پالیسی کے بارے میں ا ستفسار کیا کہ آیا کہ حکومت پنجاب نے اس کی اجازت دی ہے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
اس بات پر توجہ مبذول کروائی گئی کہ اجلاس میں 02 اپریل2014کے اجلاس کے دوران مذکورہ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جن اضلاع میں شیشہ سموکنگ کی جار ی ہے وہا ں کے ڈی سی اوز کواس امر کا پابند بنایا جائے کہ ان کے خلاف سیکشن 144کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں کمیٹی نے اظہار نارضگی کرتے ہوئے اپنی سابقہ میٹنگ کی ہدایات کا اعادہ کیا کہ محکمہ صحت ڈی سی اوز کے ذریعے سموکنگ ( شیشہ حقہ ) کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور اس کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.