پشاور، تحریک انصاف نے برسر اقتدار آتے ہی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی اقدامات اٹھائے، ضیاء اﷲ آفریدی
منگل 28 اپریل 2015 21:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے معدنی ترقی ضیاء اﷲ آفریدی نے معدنی وسائل کو ملک و قوم کی بہتری کے لئے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جامع معدنی پالیسی مرتب کی ہے جس پر عمل درآمد سے نہ صرف معیشت کو استحکام ملے گا بلکہ صوبے میں روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت پیکج کے تحت نہ صرف معدنی سرگرمیوں کو وسعت دے رہی ہے بلکہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لئے بھی موثر اقدامات کر رہی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور میں سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے وفد کو صوبائی حکومت کی معدنی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش رہی ہے کہ مناسب وقت کے اندر صوبائی محکمہ جات کانہ صرف قبلہ درست کیا جائے بلکہ ترقی کی ایک دائمی حکمت عملی بھی وضح کی جائے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف نے برسر اقتدار آتے ہی ہنگامی بنیادوں پر اصلاحاتی اقدامات اٹھائے اور صحت،تعلیم،پولیس اور صنعت جیسے اہم محکموں کو نئے خطوط پر استوارکرنے کی بنیاد رکھی گئی اور اپنے دلیرانہ اقدامات سے ثابت کیاکہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی طاقت تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.