بھارت میں مجھے اسلحہ اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت حاصل کی، طاہر عرف لمبا ،ہمارے 10 لڑکوں کے گروپ کو بھارت میں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ کراچی میں حالات بھارتی ایجنسی (را) کی مدد سے ایم کیو ایم خراب کررہی ہے،انکشافات،مجھے بھارت میں اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی جبکہ میرے سامنے کراچی سے آنے والے 20 سے 25 لڑکوں نے تربیت حاصل کی، دہشت گرد جنید ، 1999ء میں بھارت گیا اور جہاں انہوں نے جاوید لنگڑا سے ملاقات کی۔ سنی نامی کارکن مجھے بھارتی آرمی کے تربیتی کیمپ لے کر گیا جہاں ایک ماہ مجھے تربیت دی گئی

جمعرات 30 اپریل 2015 23:29

بھارت میں مجھے اسلحہ اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت حاصل کی، طاہر عرف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2015ء) ایم کیو ایم کے گرفتار دہشت گرد طاہر لمبا نے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مجھے اسلحہ اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ1992ء میں کراچی آپریشن کے بعد بینکاک فرار ہوگیا تھا۔ ان کی لندن میں ندیم نصرت اور محمد انور سے ملاقات ہوئی۔ محمد انور نے بھارت جانے کی ہدایت کی۔

بھارتی حکام نے ہمیں ایئرپورٹ پر کلیئر کیا اور ایم کیو ایم کا سنی نامی کارکن ہمیں بھارت کے تربیتی کیمپ لے کر گیا۔ کیمپ میں ہمیں اسلحہ اور راکٹ لانچر چلانے کی تربیت دی گئی۔ طاہر عرف لمبا نے انکشاف کیا کہ ہمارے 10 لڑکوں کے گروپ کو دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ کراچی میں حالات بھارتی ایجنسی (را) کی مدد سے ایم کیو ایم خراب کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے قتل کی پانچ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ملزم نے بتایا کہ قتل کی ہدایات الطاف حسین ندیم نصرت اور محمد انور کو دیتا ہے جو کراچی میں حماد صدیقی ٹارگٹ کلر کو دیتا تھا۔ ادھر ایم کیو ایم کے دہشت گرد اور جاوید لنگڑا کے بھائی جنید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت میں اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی جبکہ میرے سامنے کراچی سے آنے والے 20 سے 25 لڑکوں نے تربیت حاصل کی۔ ملزم نے بتایا کہ وہ 1999ء میں بھارت گیا اور جہاں انہوں نے جاوید لنگڑا سے ملاقات کی۔

سنی نامی کارکن مجھے بھارتی آرمی کے تربیتی کیمپ لے کر گیا جہاں ایک ماہ مجھے تربیت دی گئی۔ 6 ماہ سے 8 ماہ کے بعد ایجنٹ سرحد پار کراکے واپس آیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ عظیم احمد طارق کو الطاف حسین کی ہدایت پر قتل کیا گیا اور ان کے قتل میں امتیاز عرف گڈو ملوث تھا جو کہ اب جیل میں ہے۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ قتل کی ہدایات الطاف حسین ندیم نصرت، محمد انور اور ذوالفقار حیدر کو دیتا ہے جو کہ آگے کراچی میں حماد صدیقی اور دیگر دہشت گردوں کو دیتے ہیں۔ ملزم نے بتایا کہ وہ پانچ سال تک بھارت میں رہنے کے بعد 2004ء میں کراچی میں آیا اور 2005ء میں ایم کیو ایم لیاری سیکٹر میں شمولیت اختیار کی۔