چین اور پاکستان کے مابین 46 ارب ڈالر مالیت کے معاہدو ں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ،جنید اشرف تالو
ہفتہ 2 مئی 2015 21:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) ایسو سی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز کے چیئرمین جنید اشرف تالو نے چین اور پاکستان کے مابین 46 ارب ڈالر مالیت کے معاہدو ں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاہدوں کی تکمیل سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم دوست ملک چین کی انرجی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں پر خطیر سرمایہ کاری گزشتہ 10 برس میں ہونے والی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری سے تین گنا زائد ہوگی جو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کی انفرااسٹرکچر منصوبوں پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملک میں تعمیراتی صنعت میں انقلاب آئے گا جس سے بلڈنگ میٹریلز کی صنعتوں کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ لاکھوں ہنر مند اور مزدوروں کو روزگار کے مواقع حا صل ہو نگے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر کے لئے چین سے ترجیحی بنیاد پر مذاکرات کر کے معاہدہ کر نا چاہئے ۔
وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں حکومت سندھ کو اعتماد میں کے کر منصوبہ بندی کر نی چاہئے ، اس ضمن میں کراچی سے لاہور تک موٹر وے کی تعمیر کا مجوزہ پروجیکٹ لائق تحسین ہے ۔ آباد کے وائس چیئرمین محمد حنیف میمن نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا ۔ حکومت کو اس میگا پروجیکٹ کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت ، صوبوں کے بابین مکمل ذہنی ہم آہنگی اور اشتراک عمل کو یقینی بنائے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان ہوا ہے ۔ پاکستان کو خطیر غیر ملکی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت تھی جو قابل اعتماد دیرینہ دوست ملک چین کی طرف سے آہی ہے ۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اورتیزی سے بگڑتے ہوئے انفرااسٹرکچر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دور کردیا تھا ۔ چین منصوبوں پر تیزی سے کام ہو نے کی صورت میں دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کار ی پر راغب ہو ں گے۔ آباد کے سدرن ریجن کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ یہ امر خوش قسمتی کا باعث ہے کہ ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی عظیم طاقت چین نے پاکستان کا ہاتھ تھام لیا ہے جو عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد کے فروغ کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے انفرااسٹرکچر پروجیکٹس کی تکمیل سے پاکستان میں ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری کو زبردست فروغ حاصل ہو گا ،ساتھ ہی انجینئرنگ انڈسٹری کو بھی فوائد حا صل ہونگے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گوادر میں ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں نجی شعبے کے ڈیویلپرز اور بلڈرز بھی ا ربوں روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس ضمن میں پاکستان آرمی کی جانب سے چین انجینئرز اور ماہرین کی سیکیورٹی میں خصوصی فورس کی تشکیل سے مجوزہ پروجیکٹس کی تکمیل یقینی ہو جا ئے گی۔مزید اہم خبریں
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
-
رات گئے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی دفتر پر آپریشن
-
حکومت پنجاب کو کہتا ہوں کہ سڑک بنانے اور مفت آٹا تقسیم کرنے سے ووٹ نہیں ملنا
-
25ارب ڈالر میں 12ارب ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے ساتھ طے ہوگئے ہیں
-
گندم سستی ہونے پر پنجاب بھر میں آٹے، میدے اور سوجی کی قیمتوں میں واضح کمی ہوگئی
-
افریقہ کو سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت ملنی چاہیے، گوتیرش
-
میانمار: روہنگیا جانیں بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
-
وزیر اعلی مریم نوازشریف کاایئر ایمبولینس جلد شروع کرنے کا حکم،جون تک کی ڈیڈ لائن مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.