قطر میں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں پاکستان
خطے کے استحکام کیلئے افغانستان میں امن بہت ضروری ہے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری پاکستان نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد روانہ کی، ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے اور مسلح افواج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا نیپالی بھائیوں کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں میڈیا سے گفتگو
اتوار 3 مئی 2015 14:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ قطر میں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ خطے کے استحکام کیلئے افغانستان میں امن بہت ضروری ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے نیپال کے زلزلے کے حوالے سے بتایا کہ 25 اپریل کو تباہ کن زلزلے کے بعد پاکستان نے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امداد روانہ کی، ریلیف آپریشن میں این ڈی ایم اے اور مسلح افواج نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جسے نیپال کے آرمی چیف نے بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ خوراک کے 30 جہاز روانہ کئے گئے 4 سی 130 طیارے امدادی سامان لے کر نیپال پہنچے،زلزلے کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر 50 ڈاکٹروں کی ٹیم اور 30 بیڈز کا اسپتال فوری طور پر نیپال روانہ کیا گیا، ریلیف آپریشن کے لئے انجینئرز کی ٹیمیں بھی وہاں پہنچ چکی ہیں مزید 20 ہزار خیمے بھی بھیجے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.