پنجاب حکومت نے پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی ،صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور چیئرمین مقرر ،چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ رکن ہوں گے
اتوار 3 مئی 2015 22:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء) پنجاب حکومت نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک بھجوانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ، اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کو چیئرمین مقرر کر دیا گیا جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اسکے رکن ہوں گے۔
(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ اور دبئی میں ہونیوالی ایکسپو 2020ء میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
اسی تناظر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آنے والے سالوں میں پاکستان سے دو لاکھ سکلڈ لیبر خلیجی ممالک میں بھجوانے کے لئے انکی تیاری کے احکامات دئیے ہیں۔ اس سلسلہ میں اسٹیرنگ کمیٹی قائم کر کے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرو رکو چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اس کے رکن ہوں گے۔ ٹیوٹا کو سکلڈ لیبر کی تیاری کے لئے فوری طو رپر کورسز کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.